حافظ عبدالکریم‘سواتی‘مراد سعید‘ طلحہ محمود ‘نیاز امیر سینیٹر منتخب
تحریک انصاف کے مراد سعید کو توقع سے زیادہ 26 ووٹ ملے‘پی ٹی آئی کے مرزا آفریدی، فیصل جاوید اور نور الحق قادری بھی کامیاب‘جے یو آئی کے مولانا عطاء الحق درویش اور ولاور خان بھی سینیٹرز بن گئے
خواتین کی نشست پر پیپلزپارٹی کی روبینہ خالد اور پی ٹی آئی کی روبینہ ناز کامیاب ہو گئیں‘پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم 243 ووٹ لے کر دوسری بار سینیٹر منتخب ہوگئے
پشاور‘لاہور‘(یواین پی‘آئن لائن) خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر الیکشن کے نتائج سامنے آ گئے، حکومت اور اپوزیشن کا 5 اور 6 کا فارمولا کام کر گیا ۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جنرل نشستوں میں پی ٹی آئی نے چار جبکہ اپوزیشن نے تین اپنے نام کیں۔ تحریک انصاف کے مراد سعید کو توقع سے زیادہ 26 ووٹ ملے۔پی ٹی آئی کے دیگر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں مرزا آفریدی، فیصل جاوید اور نور الحق قادری ہیں جنہیں بالترتیب، 22 اور 21، 21 ووٹ ملے۔جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار مولانا عطاء الحق درویش 18 جبکہ طلحہ محمود 17 اور نیاز احمد 18 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ابتدائی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق خواتین کی نشست پر پیپلزپارٹی کی روبینہ خالد، اور جنرل نشست پر طلحہ محمود کامیاب قرار پائے۔خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار روبینہ ناز کامیاب رہیں ۔اسی طرح جے یو آئی ف کی جنرل نشست پر عطاء الحق درویش اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پردلاور خان کامیاب قرار پائے مسلم لیگ ن کے نیاز احمد کامیاب ہو کر سینیٹرز منتحب ہو گئے۔پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم 243ووٹ لے کر جیت گئے۔اپوزیشن کے امیدوار مہر عبدالستار 99 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، پولنگ کے دوران 345 ووٹ کاسٹ ہوئے، پولنگ کے دوران مسترد ووٹوں کی تعداد 3 رہی۔