جب تک ٹرمپ امریکی صدرکے عہدے پرہیں امریکا کواب مزید قابل اعتماد شراکت دار نہیں سمجھا جا سکتا
اوٹاوا(آئی این پی) وزیراعظم کینیڈا مارک کارنی نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ 2اپریل کوجوٹیرف لگائے گی اس کا جواب دیں گے۔کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے جوابی اقدامات امریکا اورٹرمپ انتظامیہ میں زیادہ سے زیادہ اثرڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کارکنوں اور ملک کے دفاع کے لیے کچھ بھی خارج از امکان نہیں، ہم امریکا کو بھرپور جواب دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدرکے عہدے پرہیں امریکا کواب مزید قابل اعتماد شراکت دار نہیں سمجھا جا سکتا۔