کئی لاشیں تاحال نہیں مل رہیں اور باقیات کا بھی کوئی سراغ نہیں:کامران ٹیسوری
کراچی(آئی این پی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سندھ حکومت پر برس پڑے اور کہا سیاست کرنی ہے تو ہم تیار ہیں مگر پہلے اٹھاسی لاشوں کاجواب دو۔تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سیاست کرنی ہے تو وہ اس کے لیے تیار ہیں، مگر پہلے 88 لاشوں کا جواب دیا جائے، کئی متاثرین کی لاشیں تاحال نہیں مل رہیں اور باقیات کا بھی کوئی سراغ نہیں۔گورنر سندھ نے سوال اٹھایا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا تھی، عمارت میں داخل کیوں نہیں ہوا گیا اور دروازے توڑنے والے کہاں تھے۔انہوں نے کہا کہ 47 سال پرانی لیز نکال لی گئی مگر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، ہمیں دھمکیاں نہ دی جائیں بلکہ اربابِ اختیار اپنے کرتوتوں پر نظر ڈالیں