ڈینگی ادویات کی خریداری ،غیر قانونی ٹھیکہ دینے کیخلاف درخواست پر فریقین کاجواب جمع

لاہور ( کرائم رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈینگی ادویات کی خریداری میں پرائیویٹ کمپنی کو مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے خلاف درخواست پر دیگر فریقین نے جواب جمع کرا دیا ،عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ،جسٹس سلطان تنویر احمد نے نجی کمپنی ایگرو کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ محکمہ ہیلتھ نیملی بھگت سے غیر قانونی ڈینگی ادویات کا ٹھیکہ دیا جو ادویات 20 کروڑ روپے کی خریدی جانی تھیں وہ 92 کروڑ روپے میں خریدی گئیں ، 72 کروڑ کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔