چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کا احسن اقدام، گمشدہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے ورثاء کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ اوکانوالہ بنگلہ انسپکٹر امتیاز حسین نے گمشدہ بچی کی اطلاع ملتے ہی خود فیلڈ میں رہتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ رات بھر تلاش جاری رکھی اور انتھک محنت کے بعد بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ بچی کے اہل خانہ نے بروقت کارروائی پر ساہیوال پولیس کا شکریہ ادا کیا۔