70 سالہ گمشدہ بزرگ خاتون بحفاظت اہلخانہ کے حوالے

سوشل میڈیا پر بزرگ خاتون کے متعلق بینرز شیئر کیے گئے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی کا ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی،گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملانے میں پیش پیش ہے 70 سالہ گمشدہ بزرگ خاتون کو شناخت کے بعد بحفاظت اہلخانہ کے حوالے کر دیا ترجمان سیف سٹی کے مطابق بھٹہ چوک سے شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بزرگ خاتون کے لاوارث ملنے کی اطلاع دیسیف سٹی کی میرا پیارا ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کے ذریعے بزرگ خاتون کو ایدھی سینٹر منتقل کیاسوشل میڈیا پر بزرگ خاتون کے متعلق بینرز شیئر کیے گئے تاکہ ورثاء تک رسائی ممکن ہو سکیسوشل میڈیا مانیٹرنگ کے دوران اسی عمر کی گمشدہ خاتون کی پوسٹ سامنے آئی معلومات اور تصاویر شیئر کرنے پر 'میرا پیارا' ٹیم کا رابطہ بزرگ خاتون کی بیٹی سے ہو گیامکمل تصدیق کے بعد پولیس کے ذریعے بزرگ خاتون کو ان کی بیٹی کے حوالے کر دیا گیاورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوانے کے مشن پر 24/7 سرگرم عمل ہے کسی بھی گمشدہ فرد کی اطلاع فوری 15 پر کال کرکے '3' دبائیں، ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کو دیں،