اپنوں سے بچھڑوں کو ملانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں:ایس پی فرقان بلال
لاہور(کرائم رپورٹر) اغواء برائے تاوان سیل نے گھر سے لاپتہ ہونے والے 4 بچوں کو ٹریس کرکے بحفاظت ورثاء کے سپرد کر دیاڈی ایس پی میاں انجم توقیر نے بتایا شیخوپورہ سے لاپتہ ہونے والے 14 سالہ رمضان کو ٹریس کرکے بحفاظت والدین کے سپرد کیا گیا، اسی طرح 15 سالہ احسن، 13 سالہ فیضان اور 13 سالہ محمد یعقوب کو تلاش کرکے ورثاء کے سپرد کیا گیا، انسداد اغواء برائے تاوان سیل نے واٹس اپ اور سوشل میڈیا کمیونیکیشن کے ذریعے بچوں کو ٹریس کیاایس پی نارتھ فرقان بلال کا کہنا ہے اپنوں سے بچھڑوں کو ملانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، اغواء برائے تاوان سیل نے سال 2025 میں 13 بچوں کو ٹریس کرکے ملزمان کو جوڈیشل بھجوایاڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کی طرف سے ڈی ایس پی میاں انجم توقیر اور ان کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔