گمشدہ اڑھائی سالہ بچی چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ اڑھائی سالہ بچی فاطمہ کو چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کرکے ورثاء  کے حوالے کر دیا۔ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ایمرجنسی 15 پر موصول ہونے والی اطلاع کے بعد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ معین الیاس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کا آغاز کیا۔ بچی کھیلتے ہوئے راستہ بھٹک جانے کے باعث گھر سے گم ہو گئی تھی پولیس ٹیم نے ہیومن انٹیلی جنس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچی کی تلاش کے لیے م ئوثر حکمت عملی اپنائی اور چند گھنٹوں کے اندر اسے بحفاظت ڈھونڈ کر والدین کے سپرد کر دیا۔بچی کی محفوظ بازیابی پر اہل خانہ نے انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ معین الیاس اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور شہریوں کی خدمت کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔