12سالہ گمشدہ بچی تلاش کرکے ورثاء کے حوالے

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی پاکپتن پولیس نے محلہ حسن پورہ سے گم ہونے والی 12 سالہ بچی کو تلاش کرکے بحفاظت اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی پاکپتن عابد عاشق کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو تلاش کرکے اسکے اہلِ خانہ کے سپرد کیا۔