لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے 9 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں سے لین دین، نوسر بازی اور فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دینے میں ملوث تھے۔ ملزمان کی گرفتاری انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی اور ای پولیس ایپ کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف فیصل آباد، پاکپتن اور لاہور کے مختلف تھانوں میں فنانشل کرائم کے مقدمات درج تھے جبکہ یہ ملزمان گزشتہ پانچ برس سے گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھیگرفتار ہونے والوں میں عثمان، فلک، اسلم، شاہد، عمران سمیت دیگر شامل ہیں جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ساندہ، لٹن روڈ، اسلام پورہ، گوالمنڈی اور دیگر متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا ہے کہ فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ معصوم اور سادہ لوح شہریوں سے فراڈ اور نوسر بازی کرنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔