7عدالتی مفرور گرفتار ، 45 مشکوک گاڑیاں اور موٹر سائیکل تھانوں میں بند
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن اسکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے مختلف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔ترجمان ڈولفن کے مطابق اس دوران ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ڈولفن اسکواڈ نے 2 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی ٹریس کر کے گرفتار کیاپٹرولنگ کے دوران 21 اشتہاری ملزمان سمیت 87 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی کریک ڈاؤن کے دوران 7 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔ منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 32 لیٹر شراب، چرس اور آئس بھی برآمد کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 45 مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا، جبکہ ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کیا گیاایس پی ڈولفن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف نوعیت کے واقعات میں 77 سے زائد شہریوں کو بروقت ریسکیو بھی کیا گیا