لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے بیکنگ بند روڈ، اللہ ہو چوک، اشفاق چوک اور دیگر علاقوں سے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران درجنوں مقدمات میں مطلوب 5 عادی مجرموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار مجرمان نیاز علی حیدر، عمران، مشتاق اور عمران مختلف گینگز کے سرغنہ ہیں اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے،جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں ساندہ، چوہنگ، راوی روڈ اور دیگر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔