مودی حکومت میں ریاستی اداروں میں ٹکراؤ، کشتواڑ میں فوج اور پولیس آمنے سامنے

مودی حکومت میں ریاستی اداروں میں ٹکراؤ، کشتواڑ میں فوج اور پولیس آمنے سامنے

بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج اور پولیس کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے فوج کے متعدد اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

بھارتی جریدے دی ہندو  کے مطابق ضلع کشتواڑ کے اتھولی پولیس اسٹیشن میں 17 راشٹریہ رائفلز کے درجنوں اہلکار مبینہ طور پر دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اسلحہ اور لاٹھیوں سے لیس اہلکاروں نے پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس نے واقعے کے بعد میجر، کمانڈنگ آفیسر اور دیگر فوجی اہلکاروں کے خلاف اقدامِ قتل، حملے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق حملہ مبینہ طور پر پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا اور حملہ آور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں پولیس اور فوج یا نیم فوجی دستوں کے درمیان کشیدگی اور تصادم کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔