نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد کے قریب آمری پل پر ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ایک نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فہیم جونیجو اپنے کزن کے ساتھ آمری پل کے قریب سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک توازن بگڑنے کے باعث وہ دریائے سندھ میں جا گرا اور تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے تلاش کا عمل شروع کیا، تاہم تقریباً 72 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد نوجوان کی لاش دریائے سندھ سے برآمد کر لی گئی۔لاش گھر پہنچنے پر اہل خانہ پر کہرام مچ گیا، جبکہ علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی۔ اہلِ علاقہ نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بناتے وقت خطرناک مقامات پر احتیاط سے کام لیں۔