بہاولنگر: ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان پل سے گر کر دریا میں جاں بحق

بہاولنگر: ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان پل سے گر کر دریا میں جاں بحق

بہاولنگر میں 22 سالہ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔

 پولیس کے مطابق نوجوان اپنے خاندان کے ہمراہ بھکاں پتن پل پر موجود تھا اور ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا کہ اچانک پھسل کر دریا میں گر گیا۔ شدید دھارے اور موجوں کی وجہ سے نوجوان کو بچایا نہیں جا سکا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ریکارڈ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔