بالاکوٹ: ناران میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق میں سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں جا پھنسی، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی میں سوار چاروں افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
کے ڈی اے حکام کے مطابق سیاح گاڑی کو دریا میں لے گئے، جہاں پانی گہرا ہونے کے باعث گاڑی پھنس گئی۔گاڑی دریا میں پھنسنے کی اطلاع ملتے ہی کے ڈی اے کی ریسکیو بوٹ موقع پر پہنچی اور گاڑی میں موجود چاروں سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کو دریائے کنہار سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔