کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حکم تھا کہ جوبندہ کوٹلی سے دھرنے میں آئیگا وہ اپنے ساتھ اسلحہ لازمی لائے گا، گرفتارشرپسند علی
مظفرآباد(آن لائن)عوامی حقوق کی آڑ میں آزاد جموں و کشمیر میں انتشار کی سازش، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔بغاوت،پرتشدد کارروائیاں اوراسلحہ کا کھلا استعمال، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے۔آزاد جموں وکشمیر پولیس نے پرتشدد کارروائیوں کیلئے اسلحہ لے جانے والے انتشاری کمیٹی کے عناصر کو گرفتارکر لیا ۔ گرفتارشرپسند علی کا دعویٰ ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حکم تھا کہ جوبندہ کوٹلی سے دھرنے میں آئیگا وہ اپنے ساتھ اسلحہ لازمی لائے گا