روزمرہ معمولات زندگی بحال، کاروباری مراکز، سرکاری و نجی دفاتراور بازارمعمول کے مطابق کھلے رہے
مظفرآباد(آن لائن)آزاد جموں وکشمیر بھرمیں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی 5 جولائی کی کال مستردکر دی گئی ہے ۔آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال کومسترد کردیاآزاد جموں و کشمیر بھر میں روزمرہ معمولات زندگی بحال، شہریوں نے ہڑتال کومکمل طور پر رد کر دیا۔ آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ کال کالعدم ایکشن کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں اورانتشار پھیلانے کی ایک اورمذموم کوشش ہے عوام جھوٹی افواہوں پر دھیان نہ دیں اوراپنے کاروباری معاملات معمول کے مطابق چلائیں۔ شہریوں نے کہا کہ ریاست بھرمیں تمام کاروباری مراکز، سرکاری و نجی دفاتراور بازارمعمول کے مطابق کھلے ہیں،کالعدم ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں سے ریاست کو پہلے ہی کافی معاشی اورسماجی نقصان پہنچ چکا ہے، آزاد جموں و کشمیر کی عوام اب مزید کسی انتشاریا بدامنی کا حصہ بننے کے لیے تیار نہیں، عوام نے واضح کر دیا ہے کہ وہ انتشار اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا حصہ بننے کے بجائے امن، استحکام اور ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں۔