مظفرآباد ( آن لائن ) آزاد کشمیر کی کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب اس کی کور کمیٹی کے رکن راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ نے تنظیم سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایسی سرگرمی یا بیانیے کا حصہ نہیں رہ سکتے جو پاکستان اور کشمیر کے رشتے کو نقصان پہنچانے یا نوجوانوں کو انتشار کی طرف دھکیلنے کا سبب بنے۔راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس تحریک کو پرامن مقاصد کے لیے شروع کیا گیا تھا، اس کا رخ موڑ کر اسے پاکستان اور کشمیر کے تعلق کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ ان کے بقول آزاد کشمیر کے سادہ لوح نوجوانوں کو جذباتی نعروں کے ذریعے جیلوں تک پہنچایا گیا، جبکہ پس پردہ مفادات اور ڈیلز کا کھیل جاری رہا