طالبان رجیم میں افغان خواتین کی عصمت دری، نام نہاد اسلامی حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب

کابل(آئی این پی) افغان طالبان رجیم کے جنسی مظالم اور انسانیت سوز مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب ہونے لگے۔اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رہنما اور جنگجوں نے خواتین کے جنسی تشدد کا ارتکاب کیا۔افغان میڈیا افغان انٹرنیشنل کے مطابق یوناما نے سال 2025 میں 21 ایسے کیسز کو دستاویزی شکل دی جن میں 15 خواتین اور 6 لڑکیاں شامل تھیں، طالبان حکام اور جنگجوں نے افغان خواتین کو انفرادی اوراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔یوناما رپورٹ کے مطابق طالبان حکام اپنی اعلان کردہ پابندی کے باوجود خود بھی خواتین کی جبری شادیوں میں ملوث ہیں