راولپنڈی ، قیمتی لکڑی سے بھرا ٹرک ضبط، 55 لاکھ روپے جرمانہ

راولپنڈی(آئی این پی )خیبر پختونخوا سے اسمگل کی جانے والی قیمتی لکڑی سے بھرا ٹرک تحویل میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سے تعاقب کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کی ٹیم نے جی ٹی روڈ گوجرخان کے قریب ٹرک روکوا کر چیک کیا تو سوار کسی قسم کا ثبوت مہیا نہ کرسکے۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راولپنڈی عامر امتیاز نے مزید بتایا کہ پاکستان فاریسٹ ایکٹ 1927 کے تحت لکڑی اور ٹرک کو ضبط کرکے سہالہ فاریسٹ سیل ڈپو منتقل کردیا گیا ہے۔ لکڑی اسمگل کرنے والوں کو55 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔