چکوال:لکڑی سمگلنگ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ ، ملزم کو 73 لاکھ ادا کرنا ہوگا

 چکوال (خصوصی رپورٹ) محکمہ جنگلات نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کنٹینر سے 906.25 مکعب فٹ لکڑی برآمد کرکے بحق سرکار ضبط کرلی۔ لکڑی سمگل کرنے والے ملزم پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ملزم کو 73لاکھ روپے ادا کرناہونگے ، سمگل کی جانے لکڑی میں چیر، کیل اور پرتال کی اقسام شامل تھیں۔