،ہیڈ کانسٹیبل اور ہیڈ محرر گرفتار، ایس ایچ او فرار،ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی ،ایس ایس پی
نواب شاہ(آئی این پی ) نواب شاہ میں تھانہ بچل پور پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ سے بھرا ٹرک ڈرائیور سمیت اغواء کر لیا۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر تنیو نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بچل پور صادق وگن، ہیڈ محرر ماجد میر جت، ہیڈ کانسٹیبل شیر محمد سرگانی کے خلاف تعلقہ تھانہ نواب شاہ میں مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایس پی تنویر تنیو نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم ایس ایچ او فرار ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقدمہ ٹرک ڈرائیور صاحبزادہ ولد شہزادہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اغواء اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایس ایس پی تنویر تنیو نے کہا کہ واردات میں ملوث محکمے کے ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔