لاہور:جعلی ایف بی آر اہلکاروں نے اشیائے خوردونوش سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

 نوسربازوں نے ٹرک کو تھانہ ساندہ لے جا کردڈ لاکھ کا سامان لوٹا،14 لاکھ روپے رشوت بھی وصول کی
لاہور (آئی این پی )صوبائی دارلحکومت لاہور میں اصلی پولیس اہلکاروں نے جعلی ایف بی آر اہلکاروں کے ساتھ مل کر اشیائے خوردونوش سے بھرا ٹرک روک لیا۔پولیس کے مطابق نوسربازوں نے ٹرک کو تھانہ ساندہ لے جا کر وہاں نوے لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹا اور14 لاکھ روپے رشوت بھی وصول کی۔ پولیس نے اے ایس آئی ماجد جہانگیر اور جعلی ایف بی آر انسپکٹر قیصر جوئیہ سمیت پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج کرلیا جس میں اغواء، حبس بے جا میں رکھنے اور اختیارات سے تجاوز کی دفعات لگادی گئیں۔ پولیس کے مطابق تاجر نذیر کی درخواست پر تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ساندہ تھانہ کے اے ایس آئی ماجد جہانگیر اور جعلی ایف بی آر ٹیم نے واردات کی۔پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔