غیرقانونی منتقلی کرتے لکڑی سے بھرے 3رکشے ضبط، بھاری جرمانے

غازی آباد(خصوصی رپورٹ)اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹ ملک غضنفر حیات نیکہا کہ محکمہ جنگلات نے غیر قانونی لکڑی کی ترسیل کے خلاف ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز تین رکشوں میں منتقل کی جانے والی لکڑی کو تحویل میں لیا، دورانِ چیکنگ لکڑی کی ترسیل کیلئے مطلوبہ قانونی دستاویزات اور پرمٹ پیش نہ کیے جا سکے، جس پر محکمہ نے لکڑی سمیت رکشوں کو ضبط کر لیا ،بعد ازاں تحقیقات کے دوران یہ ثابت ہوا کہ لکڑی نجی ملکیت تھی، تاہم اس کی ترسیل کیلئے درکار قانونی دستاویزات اور اجازت نامے موجود نہ ہونے کے باعث متعلقہ افراد پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور اور مقدمات درج کروا دئیے گئے۔