بہاولپور: منی ٹرک پر پتھروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا‘7افراد جاں بحق

خیرپور ڈاہا کے قریب افسوسناک واقعہ ،حادثے کے وقت منی ٹرک پر 9 افراد موجود تھے، 7 افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے ، 2 زخمی  ہسپتال داخل
بہاولپور (آئی این پی)بہاولپور کے علاقے خیرپور ڈاہا کے قریب ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق سڑک کنارے کھڑے منی ٹرک پر پتھروں سے لوڈ ٹرک الٹ گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت منی ٹرک پر 9 افراد موجود تھے۔حادثے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔