آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں دریائوں اورندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوسکتی ہے
اسلام آباد(آئی این پی ) این ڈی ایم اے نے ملک میں تین جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق شدید گرمی اور متوقع پری مون سون بارشوں کے باعث شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں دریائوں اورندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوسکتی ہے، جبکہ گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے۔ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، کھرمنگ، استور، دیامر، اپر و لوئر چترال اور سوات سمیت حساس علاقوں کے رہائشیوں، سیاحوں اورمسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔این ڈی ایم ایکا کہنا ہے کہ دریائو ں، ندی نالوں، گلیشیائی جھیلوں اوردریا کناروں کے قریب غیر ضروری نقل وحرکت سے گریز کیا جائے، جبکہ کسی بھی غیرمعمولی صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ انتظامیہ کودی جائے