آج سے پری مون سون کاآغاز‘23جون تک بارشوں کا امکان

 مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں:محکمہ موسمیات
اسلام آباد (آئی  این پی )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں  آج 20 سے 23 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جو درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار بنانے کا باعث بنے گی۔ادھر کراچی، حیدرآباد، بدین، تھرپارکر اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی شدت کی بارش ہو سکتی ہے۔مزید برآں، 22 سے 24 جون کے دوران سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد میں آندھی کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے