اسلام آباد(آئی این پی )محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق تازہ پیشگوئی کر تے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید مون سون بارشیں وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جن میں شدت آنے کی توقع ہے ۔ ان موسمی نظاموں کے زیر اثر کشمیر، گلگت بلتستان میں 17جولائی تک وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پر موسلادھار، شدید موسلادھار بارش کی توقع ہے۔خیبر پختونخوا میں 17جولائی تک مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پنجاب، اسلام آباد میں 17جولائی بالائی و وسطی پنجاب اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر شدید موسلادھار بارش متوقع ہے۔جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی 13 تا 17 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں بھی 13 تا 16 جولائی شمال مشرقی و جنوبی اضلاع میں بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ میں 15 تا 17 جولائی تھرپارکر، میرپور خاص، کراچی سمیت دیگر علاقوں میں درمیانی بارش کا خدشہ ہے۔ بلوچستان کے علاقوں بارکھان، ژوب، موسی خیل اور سبی میں بھی تیز ہواں اور بارش کا امکان ہے۔