اسلام آباد (آئی این پی)محکمہ موسمیات نے 22 جون سے پری مون سون سیزن شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہوں گی جبکہ لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارشیں 60 فیصد تک زیادہ ہو سکتی ہیں