تنزانیہ، نیشنل پاور گرڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث ملک اندھیرے میں ڈوب گیا

 بجلی کی بندش کے بعد متعدد شہروں اور علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے، آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی
ڈوڈوما(آئی این پی )مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں قومی بجلی کے نظام (نیشنل پاور گرڈ)میں تکنیکی خرابی کے باعث ملک کے بڑے حصے میں اچانک بجلی معطل ہوگئی، جس سے وسیع پیمانے پر بلیک آئوٹ پیدا ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی میڈیا ادارے بلومبرگ نے سرکاری بجلی فراہم کرنے والے ادارے ٹانیسکو کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ نیشنل پاور گرڈ میں فنی خرابی کے باعث گرڈ سے منسلک مختلف علاقوں کی بجلی بند ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی بندش کے بعد متعدد شہروں اور علاقوں میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے