ایک اور بھارتی پرواز میں اڑان بھرنے کے دوران تکنیکی خرابی، ہنگامی لینڈنگ

  نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت اِمپھال جانیوالی پرواز معمولی تکنیکی خرابی کے باعث دہلی واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئی۔غیرملکی  خبررساںادارے کے مطابق فلائٹ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دہلی سے امپھال کے لیے روانہ ہوئی تھی، پرواز کے دوران ایک تکنیکی خرابی کا شکار ہوئی۔ احتیاطی تدابیر کے تحت پائلٹس نے طیارے کو واپس دہلی لے جانے کا فیصلہ کیا، جہاں وہ بحفاظت لینڈ کرگیا۔ترجمان کے مطابق ضروری ضابطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے طیارے کا مکمل معائنہ کیا گیا اور کچھ دیر بعد پرواز دوبارہ روانہ ہوئی۔