روس کا حملہ، یوکرین اندھیرے میں ڈوب گیا، 60 ہزار افراد بجلی سے محروم

 کیف(آئی این پی )یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرونز اور میزائل حملوں کے نتیجے میں پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا، زاپوریژیا کے فرنٹ لائن علاقے میں تقریبا 60,000 لوگ بجلی سے محروم ہوگئے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق سردیوں کے قریب آتے ہی روس نے یوکرین کی بجلی کی ترسیل کی لائنوں پر میزائل اور ڈرون حملے بڑھا دئیے ہیں، جس سے کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بندش کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ زاپوریژیا کے گورنر ایوان فیڈروف نے بتایا کہ حملے میں دو افراد زخمی ہوئے اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔فیڈروف نے ٹیلیگرام پر کہا، جیسے ہی سیکیورٹی صورتحال اجازت دے گی، عملہ بجلی کی بحالی کے لیے کام کرے گا۔ انہوں نے حملے کے بعد کی رات کی تصاویر بھی شیئر کیں