پنکی کی گرفتاری سندھ پولیس کی بڑی کامیابی قرار، شرجیل میمن کا بیان

پنکی کی گرفتاری سندھ پولیس کی بڑی کامیابی قرار، شرجیل میمن کا بیان

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری سندھ پولیس کی بڑی کامیابی ہے اور اس کارروائی پر پولیس مبارکباد کی مستحق ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملزمہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھی اور مبینہ طور پر پورے پاکستان میں منشیات کی ترسیل و سپلائی کے منظم نیٹ ورک کو چلا رہی تھی۔شرجیل میمن کے مطابق یہ نیٹ ورک نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت کی طرف دھکیلنے میں ملوث تھا، جبکہ حکومت ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز عدالت میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک تھا، جس پر وزیر داخلہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر موجود دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرے گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔