گیس لوڈشیڈنگ تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہے، شرجیل انعام میمن

گیس لوڈشیڈنگ تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہے، شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے گیس کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور روزمرہ کی زندگی و صنعتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورا سندھ گیس کی لوڈشیڈنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، اور اس کمی نے عوام میں بے یقینی اور مایوسی پیدا کر دی ہے۔شرجیل میمن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کا فوری حل نکالے اور سردیوں کے مہینوں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل کی منصفانہ تقسیم وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، اور اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔