خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 32 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 32 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 32 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران 24 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کیا گیا، جبکہ مزید دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔