کنگنا رناوت نے جین زی نسل پر سخت تنقید، 'جنریشن گٹر' قرار دے دیا

کنگنا رناوت نے جین زی نسل پر سخت تنقید، 'جنریشن گٹر' قرار دے دیا

بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے بھارت کی جین زی (Gen Z) نسل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیپر لیک معاملے پر طلبہ تنظیم "کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی)" کے احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جبکہ احتجاج کے بعد وزیر تعلیم نے استعفیٰ دے دیا۔کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری میں احتجاج کے دوران استعمال ہونے والی زبان، پلے کارڈز اور سوشل میڈیا ویڈیوز پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک جگہ اتنی "بدصورتی" پہلے کبھی نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے اندازِ گفتگو اور زبان نے انہیں شدید ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا، جس کے بعد انہیں "ڈیجیٹل ڈیٹوکس" کی ضرورت محسوس ہوئی۔کنگنا نے مظاہرین کی تربیت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ وہ اس نسل کو "جنریشن گٹر" کہتی ہیں اور ان کے مطابق اس نسل کے بعض افراد معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے میں ناکام ہیں۔کنگنا رناوت کے یہ بیانات سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، جہاں ان کے مؤقف پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔