کنگنا رناوت کی نصیرالدین شاہ پر تنقید، اداکار کو ’لومڑی‘ قرار دے دیا

کنگنا رناوت کی نصیرالدین شاہ پر تنقید، اداکار کو ’لومڑی‘ قرار دے دیا

کنگنا رناوت نے نصیرالدین شاہ اور پیوش مشرا کے درمیان جاری لفظی جنگ میں مداخلت کرتے ہوئے اداکار کی مخالفت کی ہے اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب نصیرالدین شاہ نے طلبہ کے احتجاج پر بالی ووڈ کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایسے ’کتے‘ سے تشبیہ دی، جن کے منہ میں ہڈی ہونے کی وجہ سے وہ بھونک نہیں سکتا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔بعد میں، جھارکھنڈ میں طلبہ کے احتجاج کے دوران پیوش مشرا نے نصیرالدین شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بالی ووڈ کی خاموشی پر سوال اٹھا رہے ہیں تو انہیں بھی یہ واضح کرنا چاہیے کہ وہ احتجاج میں کہاں موجود تھے۔اس ردعمل پر کنگنا رناوت نے بھی اہم تبصرہ کیا اور نصیرالدین شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے شخص کو کتے کے بجائے لومڑی کہنا پسند کریں گی، کیونکہ وفاداری کے لحاظ سے کتے سے تشبیہ بھی قابلِ فخر ہو سکتی ہے۔کنگنا نے مزید دعویٰ کیا کہ نصیرالدین شاہ اس ملک میں رہتے اور کماتے ہیں، مگر ان کی ہمدردیاں پڑوسی ملک کے لیے ہیں۔کنگنا کے اس تازہ بیان کے بعد، دونوں اداکاروں کے درمیان جاری یہ لفظی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔