اپر سوات کے علاقے شلخو سر میں دہشتگردوں کے خلاف پولیس، اپر سوات پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایلیٹ فورس کا جوان گلفام شہید ہوگیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔آپریشن کی نگرانی آر پی او ملاکنڈ، ڈی پی او سوات اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران کر رہے ہیں۔ سوات پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔