پشاور میں تھانے پر حملہ، جوابی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک، ایلیٹ فورس طلب کی گئی

پشاور میں تھانے پر حملہ، جوابی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک، ایلیٹ فورس طلب کی گئی

پشاور: پولیس نے حسن خیل تھانے پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سینئر پولیس افسران کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جدید اسلحہ استعمال کر رہے تھے اور صورتحال کافی خطرناک تھی۔ تاہم پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے دو دہشت گرد مارے گئے، جب کہ مزید حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

حملے کے بعد ایلیٹ فورس کے دستے طلب کر لیے گئے اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔سی سی پی او پشاور کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے اور فورسز دہشت گردوں کو مکمل طور پر قابو پانے کے لیے کارروائی کر رہی ہیں۔