لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایلیٹ پولیس کی گاڑی کو حادثہ، ایک کانسٹیبل شہید، 5 اہلکار زخمی

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایلیٹ پولیس کی گاڑی کو حادثہ، ایک کانسٹیبل شہید، 5 اہلکار زخمی

 لاہور سیالکوٹ موٹروے پر مریدکے نارووال انٹرچینج کے قریب ایلیٹ پولیس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایلیٹ پولیس کی گاڑی جہلم سے لاہور جا رہی تھی کہ مریدکے نارووال انٹرچینج کے قریب اچانک ٹائر برسٹ ہوگیا۔ ٹائر پھٹنے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے کے نتیجے میں کانسٹیبل اصغر شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار پانچ دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس ایس پی ندیم اشرف وڑائچ بھی جائے حادثہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔