اپر سوات: چاتیکل مٹہ میں ٹویوٹا ہائیس حادثے میں 2 ہلاک، 12 زخمی

اپر سوات: چاتیکل مٹہ میں ٹویوٹا ہائیس حادثے میں 2 ہلاک، 12 زخمی

اپر سوات کے علاقے چاتیکل مٹہ میں ٹویوٹا ہائیس کو پیش آنے والے حادثے میں متعدد افراد جانی اور مالی نقصان کا شکار ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 12 افراد زخمی اور 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زاکر خان شہید ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا گیا۔پولیس اور ریسکیو حکام حادثے کی وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔