ایرانی پاسداران کا ایکشن، آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز تحویل میں لے لیے

ایرانی پاسداران کا ایکشن، آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز تحویل میں لے لیے

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

 ایران نے امریکی کارروائیوں کے جواب میں جوابی حملے جاری رکھتے ہوئے اردن میں موجود امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکروں کو روکنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔دوسری جانب امریکی فوج نے اردن پر داغے گئے میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔دوسری جانب امریکا ایران کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت پر بھی نظر آ رہے ہیں، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں فی بیرل 2 ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔