پٹرول مہنگا ہوتے ہی عوام پریشان، حکومت سے قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ

پٹرول مہنگا ہوتے ہی عوام پریشان، حکومت سے قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مہنگائی میں مزید اضافے کا باعث بن رہی ہیں، کیونکہ ایندھن مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی براہِ راست اثر پڑتا ہے۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کچھ کمی آئے اور عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے اور موجودہ معاشی حالات میں مزید اضافہ عوام کے لیے مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بن رہا ہے۔