پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا، پٹرول مہنگا ہونے پر عوام نے شدید تشویش اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث روزمرہ سفر بھی مشکل ہوگیا ہے، گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ محدود آمدن میں گھریلو اخراجات پورے کرنا بھی دشوار ہوتا جارہا ہے۔عوام کے مطابق پٹرول کی قیمتیں ہر بار بڑھ رہی ہیں لیکن تنخواہوں اور آمدن میں اس تناسب سے اضافہ نہیں ہورہا۔ پٹرول کی نئی قیمت اور بڑھتی مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کردیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ بڑھتے ہوئے سفری اور گھریلو اخراجات کا بوجھ کم ہوسکے۔