مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی ملزم گرفتار

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال کی ہڑپہ پولیس کا منشیات فروشوں سے مبینہ مقابلہ، زخمی ملزم گرفتار کرکے 4کلو چرس ، ناجائز اسلحہ اورموٹرسائیکل بر آمدکرلی۔تھانہ ہڑپہ پولیس کے ایس ایچ ماجد اشفاق اوران کی ٹیم نے مبینہ مقابلہ کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش جاوید عرف جیدی کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ اس کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم جاوید 14 سے زائد مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ملزم ہے۔پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔