مبینہ پولیس مقابلہ،زخمی ملزم گرفتار

عارفوالا(خصوصی رپورٹ)تھانہ رنگشاہ کی حدود میں خاتون سب انسپکٹر نے اطلاع ملنے پر مہر آباد پل کے قریب ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، پولیس ملزم اپنے دو ساتھیوں سمیت موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا، پولیس کے تعاقب پر چک 51 ای بی کے قریب ملزمان نے لیڈی سب انسپکٹر اور دیگر ملازمین پر فائرنگ کی،پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، اس دوران پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، پولیس دو ملزم فرار ہوگئے، گرفتار ملزم کی شناخت رجب علی کے نام سے ہوئی، ملزم رجب علی کمسن بچی کیساتھ زیادتی کے مقدمہ کا اشتہاری ہے، پولیس نے گرفتار زخمی ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بر آمدکرلیا، پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔