مریدکے، شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)مریدکے کے تھانہ سٹی کے علاقہ دائوکے نہر کنارے مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نہر کنارے ڈکیتی کی اطلاع پا کر سٹی پولیس فوری موقع واردات پر پہنچی توڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی۔اس دوران ایک ڈاکو جس کی شناخت حسنین ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے شدید زخمی ہو گیا، جسے پولیس نے فوری تحویل میں لے لیا، دو ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم ریکارڈ یافتہ، اس پر ڈکیتی، چوری ، راہزنی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔