4موٹرسائیکل سوار وں نے روکنے پر فائرنگ کردی، 2ملزم فرار بھی ہوگئے
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے تھانہ چوچک کی حدود میں مبینہ مقابلے کے دوران لوٹ مار کرنیوالے زخمی سمیت 2 ملزم گرفتار کر لیے گئے جبکہ2فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق معمول کے گشت کے دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار ہو تے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اپنا دفاع کیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزموں کی اپنی ہی فائرنگ سے ان کا ساتھی شریف عرف شیرا زخمی ہو کر گر پڑا جسے گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے تعاقب جاری رکھتے ہوئے ایک اور ملزم صابر کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔