خدمت مراکز:رواں سال 27لاکھ شہری مستفید

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل اور جدید پولیس سہولیات کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 27 لاکھ 29 ہزار سے زائد شہری مختلف پولیس سروسز سے مستفید ہو چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 10 لاکھ 14 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفی کیشن، 5 لاکھ 10 ہزار سے زائد نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ جبکہ 7 لاکھ سے زائد شہریوں نے کرایہ داری کا اندراج کروایا۔ اسی طرح ایک لاکھ سے زائد افراد نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹ حاصل کیے۔